آسام : چائے باغات میں پھیلا کرونا وائرس، 300 سے زائد افراد متأثر

گوہاٹی : کرونا وائرس سے ملک بھر میں افراتفری پھیل ہوئی ، اب یہ آسام کے چائے باغات تک پہنچ گیا ہے ، ڈبروگڑھ اور وشو ناتھ اضلاع میں 300 سے زائد افراد کرونا پازیٹو پائے گئے ہیں ۔ ڈبرو گڑھ میں طبی نظام کے تحت کام کرنے والی ڈاکٹر نو جیوتی گوگوئی نے کہا کہ جالونی ٹی اسٹیٹ میں کورونا کے متعدد کیسز پائے گئے ہیں۔ ٹیسٹ کے پہلے دن 39 پازیٹو کیسز کا پتہ چلا۔دوسرے دن 90 رپورٹس پازیٹو آئیں، اور تیسرے دن 50 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ خصوصی ٹیسٹ کے بعد دو دیگر باغات میں 60 کے قریب کیسز پائے گئے ہیں۔ چائے کے باغات کو کنٹن منٹ زون قرار دیا گیا ہے اور زیادہ سے زیادہ کیسزاسیمٹومیٹک پائے گئے ہیں ، اس لئے انہیں باغات میں سس سے الگ تھلگ یا ہوم آئی سولیشن میں رکھا جاتا ہے۔ڈاکٹر گوگوئی نے کہا کہ پچھلے سال ہمارے ضلع کے چائے کے باغات میں ہونے والے ایک سیر و سروے میں پتا چلا کہ زیادہ تر لوگ پہلی لہر کے دوران انفیکشن نہیں ہوئے تھے۔