چندر شیکھر آزاد نے یوگی حکومت کو’ گھوٹالوں کی سرکار‘ کہا

نئی دہلی: آزاد سماج پارٹی کے صدر چندرشیکھر آزاد راون نے اتر پردیش کی یوگی حکومت کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2022 کی تیاریوں کے درمیان بھیم آرمی چیف نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت کوبدعنوان کہاہے۔ انہوں نے یو پی حکومت کو کو ایپ کے ذریعہ گھوٹالوں کی حکومت کہا ہے۔ صرف 15 دن کے اندر بھیم آرمی چیف نے کو ایپ میں ایک لاکھ سے زیادہ فالوورز شامل کرلیے ہیں۔ چندرشیکھر آزاد راون نے کوکو ایپ پر لکھا ہے کہ اترپردیش حکومت گھوٹالوں کی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یوپی میں 69 ہزار پرائمری اساتذہ کی بھرتی میں امیدواروں کے تحفظ کے معاملے میں ناانصافی کی گئی ہے۔ یوگی حکومت کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑیں گے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چندرشیکھر آزاد راون نے صرف 15 دن میں کو ایپ پر ایک لاکھ سے زیادہ فالوورز بنائے ہیں۔ کو ایپ سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق ، چندرشیکھر آزادراون کو روزانہ 6500 سے زیادہ نئے فالوور مل رہے ہیں۔ جبکہ ٹویٹر پر روزانہ صرف 339 افراد اس میں شامل ہو رہے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت جلد کانگریس کے کئی وزرائے اعلیٰ اور سینئر رہنما ایپ پر اپنے اکاؤنٹ تشکیل دے سکتے ہیں۔بہت سے سینئر رہنماؤں نے اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے متعلق خصوصیات کے بارے میں معلومات طلب کی ہیں۔ اس کے علاوہ اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ، سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کے رہنما بھی جلد ہی کو ایپ پر اپنااکاؤنٹ بناسکتے ہیں۔