چند کوچ نہیں ، پوری ٹرین بدلنے کی ضرورت:اکھلیش یادو

نئی دہلی:ایس پی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کابینہ کی تبدیلی پرسوالات اٹھائے ہیں۔ اکھلیش یادونے ٹویٹ کیا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں وزیروں یا وزارتوں کو تبدیل کرکے خود بی جے پی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ہر شعبے میں ناکام ہوچکی ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ صرف ڈبے کو نہیں بلکہ پوری ٹرین کو تبدیل کیا جائے۔ بی جے پی نے حکومت چلانے کا اخلاقی حق کھو دیا ہے۔ ملک اورریاست میں تبدیلی کی لہر دوڑ رہی ہے۔