Home غزل غزل

غزل

by قندیل

 

یوسف رضا(کیفی سلطان)

چلو سب مل کے مہکائیں محبت
زمانے بھر میں پھیلائیں محبت

یہ اک احساس ہے اور تم بضد ہو
بتاؤ کیسے دکھلائیں محبت؟

ہٹاکے ساری نفرت کی گھٹائیں
چلو ہم مل کے برسائیں محبت

تمہی بتلاؤ نفرت کی ہواؤ
کہاں سے ڈھونڈکے لائیں محبت

تمہارے شہر سے جاتے ہیں، بولو
کیا اپنے ساتھ لے جائیں محبت

محبت ہو اگر ایسی تو پھر کیا
کہ جیسے کرتی ہیں مائیں محبت

چلو نا یار نفرت کو مٹاکے
جہاں میں پھر سے پھیلائیں محبت

 

You may also like

Leave a Comment