Home قومی خبریں چین کے ساتھ سرحدی تنازع پر بولے آرمی چیف:صورتحال قابو میں ہے

چین کے ساتھ سرحدی تنازع پر بولے آرمی چیف:صورتحال قابو میں ہے

by قندیل

دہرہ دون:آرمی چیف جنرل ایم ایم نرونے نے ہفتے کے روز کہا کہ چین کے ساتھ ملک کی سرحد پر صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے اور توقع ہے کہ دونوں ممالک کے مابین جاری مذاکرات سے تمام اختلافات دور ہوجائیں گے۔ ہندوستانی ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر جنرل نرونے کہا کہ میں سب کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ چین کے ساتھ ہماری سرحدوں پر صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔ ہمارے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری ہے جس کی ابتداء کور کمانڈر کی سطح کے مذاکرات سے ہوئی جس کے بعد مقامی سطح پر مساوی رینک کے کمانڈروں کے درمیان ملاقات ہوئی۔انہوں نے کہا کہ جاری بات چیت سے دونوں ممالک کے مابین تمام اختلافات حل ہوجائیںگے۔ آرمی چیف نے کہاکہ اس کے نتیجے میں متعدد طریقوں سے تصادم سے گریز کیا گیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ بات چیت جاری رکھنے سے تمام اختلافات کو حل کریں گے۔نیپال کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ہمسایہ ملک کے ساتھ ہمیشہ مضبوط تعلقات رہے ہیں اور آئندہ بھی مستحکم رہیں گے۔

You may also like

Leave a Comment