سی بی آئی نے تبلیغی جماعت پر کسا شکنجہ،کئی الزامات میں منتظمین کے خلاف تحقیقات شروع

نئی دہلی:گزشتہ کافی دنوں سے تبلیغی جماعت بحث میں ہے۔خاص طور پر اس کے بعد سے جب دہلی کے مرکز میں بغیر اجازت کے تبلیغی جماعت کا ایک پروگرام کیا گیا، جس کے بعد کورونا وائرس کے مقدمات میں تیزی سے اضافہ ہونے کادعوی کیاگیا۔اب سی بی آئی نے تبلیغی جماعت کے خلاف ابتدائی تفتیش شروع کرنے کے لئے کیس درج کر لیا ہے۔اس کی انتظامیہ پر الزام ہے کہ انہوں نے مشکوک کیش ٹرانزیکشن کیا اور حکام سے یہ معلومات چھپائی کہ تبلیغی جماعت کو بیرون ملک سے بھی چندہ ملتا ہے۔حکام نے کہا کہ ابتدائی تفتیش سے یہ طے ہواہے کہ کسی معاملے کی مکمل تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں،اگر ضرورت ہوتی ہے تو پھر ایف آئی آر درج کر کے معاملے کی گہرائی سے تفتیش کی جاتی ہے۔پہلے سے ہی تبلیغی جماعت اس بات کو لے تنقید کا شکار ہے کہ اس نے کورونا وائرس کو پھیلایا ہے اور اب کیش ٹرانزیکشن اور غیر ملکی چندہ چھپانے کے سبب جماعت کی پریشانی اور بڑھنے والی ہے۔