سی بی آئی کی عمارت میں آگ لگی

نئی دہلی:قومی دارالحکومت کے لودھی روڈ کے علاقے میں سی بی جی کمپلیکس میں واقع سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی عمارت میں جمعرات کی صبح آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔محکمہ فائر کے عہدیداروں نے بتایا کہ عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع صبح 11.36 بجے ملی۔محکمہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایاہے کہ فائراہلکاروںکو موقع پر بھیجاگیا اور آگ پر قابو پالیا گیا۔انہوں نے بتایاہے کہ آگ عمارت کی دوسری منزل پر واقع ٹرانسفارمر اور ایئر کنڈیشنگ پلانٹ کے کمروں میں شروع ہوئی۔ ابھی تک واقعے کی تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔عہدیداروں نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایاہے کہ عمارت کے زیریں منزل سے بہت زیادہ دھواں نکل رہا تھا۔ فائر ٹینڈرز ، پی سی آر وین اور سی اے ٹی ایمبولینسیں موقع پرپہنچ گئیں۔ انہوں نے کہاہے کہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے اورصورتحال قابومیں ہے۔