ارشدعزیز
مقامِ ذات کیا ہے "لن ترانی” کس کو کہتے ہیں
خدا ہی جانتا ہے دید بانی کس کو کہتے ہیں
بنا جب میں ثناخوانِ محمد تو کھلا مجھ پر
کرم، شفقت، عنایت، مہربانی کس کو کہتے
حسین ابنِ علی نے اہلِ مکتب کو بتایا ہے
ِسناں کی نوک پرقرآن خوانی کس کوکہتے ہیں
اگر دریا سے ہی اس کی وضاحت ہو نہیں پائی
تو صحرا کیا بتائے گا کہ پانی کس کو کہتے ہیں
جو خود کو داعیان حریت کہتے نہیں تھکتے
انہیں پوچھیں ذرا برہان وانی کس کو کہتے ہیں
تمہاری آنکھ پر آیا سوال اردو کے پرچے میں
بتاؤ ! لاجوردی ، ارغوانی کس کو کہتے ہیں ؟
اٹھایا دوشِ مژگاں پر جو بارِخواب تو جانا
گرانی کیا بلا ہے ، ناتوانی کس کو کہتے ہیں
ابھی آ جائے گا لےکر سبھی اسباب محشرکے
میں یونہی پوچھ بیٹھا تھاجوانی کس کوکہتےہیں
سحر سے پیشتر جس کی بصارت چھن گئی ارشد
وہی سمجھا سکے گا رائیگانی کس کوکہتے ہیں