کینسر سے تنگ بھاجپا لیڈر نے ندی میں ڈوب کر خودکشی کی

مورینا:مورینا میں کینسر سے تنگ آکر بی جے پی رہنما دریائے چمبل میں کود پڑا۔ نریش گپتا جو تقریباً 4 4 بار ضلعی سطح پر بی جے پی کے جنرل سکریٹری رہے ہیں ، انہوں نے چھلانگ لگانے سے پہلے ایک سوسائڈ نوٹ چھوڑا ہے ۔ اس میں مبینہ بی جے پی لیڈر نے اپنے بھائیوں سے معافی مانگی ہے۔ اپنے اکلوتے بیٹے کا خیال رکھنے کی بھی تاکید کی ہے۔ گپتا نے سوسائڈ نوٹ میں لکھا ہے کہ وہ کینسر کا علاج نہ ہونے سے پریشان ہیں۔ دریائے چمبل میں گپتا کو ڈھونڈنے کے لئے موٹر بوٹ کے ذریعہ غوطہ خورلگائے گئے ہیں ۔ اس کی سکوٹی اس جگہ پر کھڑی ملی تھی ، جہاں سے 2 صفحات پر مشتمل ایک سوسائڈ نوٹ ملا ہے ، جس میں اس نے کینسر سے ہونے والے درد کا ذکر کیا ہے۔ بدھ کی صبح نو بجے سے ہی راجستھان پولیس نے موٹر کشتی کی مدد سے اس کی لاش کی تلاش شروع کردی ، جو بدھ کی شام تک نہیں ملی۔ خیال رہے کہ گپتا طویل عرصے سے کینسر میں مبتلا تھا اور دہلی گوالیار میں علاج کروانے کے بعد بھی انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوا۔نریش گپتا کی اہلیہ کا بھی قریب چار سال قبل انتقال ہوگیا تھا۔