سی اے اے مخالف ریلی میں ملک مخالف نعرہ کی ملزمہ کو ضمانت مل گئی

بنگلورو:بنگلورومیں سی اے اے مخالف ریلی میں مبینہ طورپر ’’پاکستان زندہ باد‘‘کا نعرہ بلند کرنے پرغداری کی ملزمہ امولیہ لیوناکوضمانت مل گئی ہے۔لڑکی کے وکیل کی دلیل رہی ہے کہ اس نے قیدخانہ میں تقریباََچار ماہ گزارے ہیں۔ لیوناکے وکیل پرسانہ آر نے بتایاہے کہ مقررہ وقت سے زیادہ کیس میں چارج شیٹ پیش کرنے میں تاخیر کا مطلب یہ ہے کہ وہ ڈیفالٹ ضمانت کی اہل ہیں۔ وکیل نے کہاہے کہ مجسٹریٹ کے سامنے پہلے سے طے شدہ ضمانت کی درخواست پیش کی گئی تھی جس کے تحت مبینہ جرم کیا گیا تھا۔ چونکہ ریاست کی طرف سے 90 دن کے اندر چارج شیٹ پیش نہیں کی گئی ہے ، اس لیے ڈیفالٹ ضمانت منظور ہوگئی۔ ہم نے 26 مئی اور 29 مئی کو ڈیفالٹ ضمانت کی درخواست دائرکی تھی۔ یہ اقدام اس وقت کیاگیاجب عدالت نے ہمیں بتایاہے کہ پہلے والا میل آئی ڈی غیر فعال کردیا گیا تھا۔ 2 جون کو درخواست دائر کی گئی تھی جبکہ ریاست کی جانب سے 3 جون کو چارج شیٹ دائرکی گئی تھی۔