بریٹ لی نے درمیان سیریز میں چھوڑی کمنٹری،کورونا کیسز کے اضافے سے کرکٹ آسٹریلیا پریشان

 

نئی دہلی:ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کورونا بحران کے دوران کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کے بارے میں تشویش بڑھ گئی ہے۔ آسٹریلیا میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اور اس کے پیش نظر آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی نے درمیان دورے میں کمنٹری چھوڑ کر واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سڈنی میں کورونا کے بہت سے نئے کیسز رپورٹ ہیں، جس کے بعد کرکٹ آسٹریلیا ہائی الرٹ پرہے۔جمعہ کے روز ایڈیلیڈ میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ایک پریشان کن خبر سامنے آگئی۔ جمعہ کے روز سڈنی میں 28 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد سابق فاسٹ بولر بریٹ لی نے میچ کے دوران کمنٹری چھوڑ کر وطن واپس جانے کا فیصلہ کیا۔ وہ نارتھ سڈنی سے ہے اور ایسے وقتوں میں اپنے کنبہ کے ساتھ رہنا چاہتا ہے۔ حالانکہ بریٹ کے اندر کورونا سے متعلق کسی بھی قسم کے آثار نہیں ہیں، لیکن سیکورٹی کے تحت انہوں نے ہندوستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلی جارہی سیریز کی کمنٹری ٹیم سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔بریٹ لی کے علاوہ میچ کی نشریات میں شامل دو اور افراد نے بھی واپسی کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے ہوٹل سے اپنا کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے مابین ٹیسٹ سیریز کا تیسرا میچ سڈنی میں کھیلا جانا ہے لیکن ابھی تک اس میچ کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔ یہ میچ باقاعدہ شیڈول کے مطابق کیا جائے گا، اس کے میزبانی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*