نئی دہلی (پریس ریلیز):عالمی کتاب میلہ پرگتی میدان میں جہاں دنیا بھر کے مشہور و معروف پبلشرز نے شرکت کی ہے وہیں ایشیاء کی سب سے بڑی اسلامی پبلشرز مرکزی مکتبہ اسلامی پبلشرز ،اسلامی ساہتیہ ٹرسٹ اوردا بورڈ آف اسلامک پبلی کیشن کیشرکت اسلام کے تعارف کا ذریعہ بن رہا ہے۔آج عالمی کتاب میلہ پرگتی میدان میںمرکزی مکتبہ اسلامی پبلشرز اور اسلامی ساہتیہ ٹرسٹ کے اسٹال پر وارث حسین سیکرٹری اسلامی ساہتیہ ٹرسٹ، ڈاکٹر فرحت حسین صدر اسلامی ساہتیہ ٹرسٹ، اقبال ملا سیکرٹری شعبہ دعوت جماعت اسلامی ہند، خلیلاحمد سیکرٹری بورڈ آف اسلامک پبلی کیشن، ظہیراحمد،محمدجاویدانچارج اسلامی ساہتیہ ٹرسٹ کے بدست متعدد اسلامی کتابوں کا اجراء عمل میں آیا۔جس میںترجمہ قرآن مجید نیا ایڈیشن، تفہیم القرآن پارٹ 6 ہندی، محمدصلی اللہ علیہ وسلم انسانیت کا پیغمبر، نماز انگریزی ، نشہ ایک لعنت، دوسری زندگی، انسانی مساوات اور اسلام،سنت اسنت شامل ہیں۔مولانا نسیم احمد غازی فلاحی ڈائریکٹر اسلامی ساہتیہ ٹرسٹ نے اپنے پیغام میں فرمایاجماعت اسلامی ہند ہندوستان کی علاقائی زبانوں میں بڑے پیمانے پر اسلامی لٹریچر شائع کررہی ہے۔اس منصوبے میں مولانا مودودی ؐ کا ترجمہ قرآن ،تلخیص تفہیم القرآن اور مکمل تفہیم القرآن بھی شامل ہے۔اب تک 450سے زائد کتابیں ہندی میں شائع ہو چکی ہیں۔اللہ نے دین کا کام ہم لوگوں سے لیا ہے یہ ہمارے لئے بڑے اطمینان کی بات ہے۔
اس موقع پر وارث حسین سیکرٹری اسلامی ساہتیہ ٹرسٹ نے کہا کہ ٹرسٹ کے قیام کا مقصد ہی یہ تھا کہ ہندی میں اسلامی کتابیں منظر عام پر آجائیں۔ موجودہ حالات میں قرآن کو سمجھنے کیلئے ترجمہ قرآن انتہائی مفیدہے اور برادران وطن کے تمام غلط فہمیوں کا ازالہ اس سے ممکن ہے۔انہوں نے بتایاکہ قرآن مجید کو برادران وطن تک پہنچانے کا کام نہایت سعادت ہے ۔اللہ تعالی اس کام کو صدقہ جاریہ بنائے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچے ۔ اس وقت ہمارے ملک کی سخت ضرورت ہے کہ علاقائی زبان اور بطور خاص ہندی زبان میں ہمارا لٹریچر منتقل ہو اسلامی ساہتیہ ٹرسٹ کی یہ بہت بڑی خدمت ہے ،اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اس کا فیض پہنچے۔انہوں نے مزید کہا کہ تفہیم القرآن کی تمام جلدوں کا دیگر زبانوں میں بھی ترجمہ ہوچکا ہے جیسے ملیالم ،بنگلہ،تمل،کنٹر،مراٹھی وغیرہ زبانوں میں کئی جلدیں آچکی ہیں۔
عالمی کتاب میلے میں مرکزی مکتبہ اسلامی پبلشرز کے سٹال پر ترجمہ قرآن مجید سمیت متعدد کتابوں کا اجرا
previous post