Home قومی خبریں بی جے پی دہلی کا ماحول خراب کرنا چاہتی ہے: امانت اللہ خان

بی جے پی دہلی کا ماحول خراب کرنا چاہتی ہے: امانت اللہ خان

by قندیل

نئی دہلی: جہانگیر پوری میں انسداد تجاوزات مہم کے وقت پر سوال اٹھاتے ہوئے عام آدمی پارٹی (آپ) کے لیڈر امانت اللہ خان نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر پرامن ماحول کو خراب کرنے کا الزام لگایا ہے۔دہلی کے اوکھلا علاقے سے آپ کے ایم ایل اے امانت اللہ خان نے بدھ کو ٹویٹر پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔ اس میں انہوں نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں انسداد تجاوزات مہم کے تحت جہانگیر پوری کے علاقے میں ایک مخصوص برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو تنگ کرنے کے لیے ان کے مکانات گرانے سے علاقے کا ماحول مزید خراب ہوگا۔خان نے مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی لیڈروں سے اپیل کی کہ وہ اس طرح کی کارروائی سے باز رہیں، ملک کا ماحول پہلے ہی خراب ہو چکا ہے۔دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین خان نے کہا کہ اگر اسے وقت پر نہیں روکا گیا تو اس قسم کی گھٹیا سیاست ملک کو برباد کر دے گی۔بی جے پی کے زیر اقتدار شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن (این ڈی ایم سی) نے جہانگیر پوری میں دو روزہ انسداد تجاوزات مہم کا اعلان کیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment