بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے کہا ،وزیر اعظم سے سرپنچ تک مجرموں کو تحفظ دیتے ہیں

بھوپال:ریواسے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ جناردھن مشرا متضاد بیانات کی وجہ سے ایک بار پھر سرخیوں میں آگئے ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سے لیکر سرپنچ تک جرائم پیشہ افراد کی حمایت کرتے ہیں ، جس کی وجہ سے جرائم بڑھتے جارہے ہیں۔وکاس دوبے انکاؤنٹر پر گفتگو کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ نے کہاہے کہ وہ شوٹروں کے حامی ہیں ، جس کے بعدممبرپارلیمنٹ کے آس پاس بیٹھے لوگوں نے بے چینی محسوس کرنا شروع کردی۔ صرف یہی نہیں رکن پارلیمنٹ نے کہاہے کہ ملک جرائم پیشہ افراد کا گڑھ بن چکا ہے اور مجرموں کو وزیر اعظم سے لے کر سرپنچ تک لوگوں کی حمایت حاصل ہے۔میڈیاسے بات کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ نے کہاہے کہ ہر مجرم اس سے رابطہ رکھتا ہے ، خواہ وہ وزیر اعلیٰ ہو یا وزیر اعظم یا مرکزی وزیر۔ پارٹی میں دھاندلی کے بارے میںجناردن مشرا نے کہا کہ پارٹی کو کانگریس سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔