Home قومی خبریں بی جے پی نے راجستھان میں فلور ٹیسٹ کامطالبہ کیا

بی جے پی نے راجستھان میں فلور ٹیسٹ کامطالبہ کیا

by قندیل

نئی دہلی:راجستھان میں سچن پائلٹ کے کھیل کوناکام دیکھنے کے بعداب بی جے پی نے نیاگیم شروع کیاہے۔ بی جے پی کے لیڈرامت مالویہ نے کہاہے کہ اس صورتحال میں اشوک گہلوت کو فوری طور پر فلور ٹیسٹ کے لیے بلایاجاناچاہیے۔ انہیں اکثریت ثابت کرنی ہوگی ، راجستھان کو ڈرامے سے بچائیں۔ حکمرانی کے کام کو آگے بڑھانا ہوگا۔ لیکن اگر وہ اپنے اراکین اسمبلی کو ریزارٹ بھیج رہے ہیں تو پھر واضح طور پر ان کے پاس تعدادنہیں ہے۔ راجستھان میں اشوک گہلوت کو 109 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے ، جن میں سے 104 موجودہیں اور پانچ نے حمایت کے خط پیش کیے ہیں۔ سچن پائلٹ کی حمایت میں صرف 17 ایم ایل اے ہیں۔ فی الحال پارٹی ہائی کمان نے سچن پائلٹ کو واپس آنے کو کہا ہے۔ پارٹی نے سچن پائلٹ کوپیغام بھیجا ہے کہ ہمیں آپ سے پیارہے۔ ہم آپ کا احترام کرتے ہیں۔ ہم کھلے دل سے آپ کااستقبال کرنے کے لیے تیارہیں۔ برائے کرم آکربات کریں۔

You may also like

Leave a Comment