نئی دہلی:بہارکے سابق ڈائریکٹر جنرل پولیس (ڈی جی پی) گپتیشور پانڈے کوجب بہار اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ سے انکارکیاگیاتومہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے اس پرطنزکیاہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی شاید ان کے سوالوں سے خوفزدہ ہوگئی ہے ،اس لیے ان کا ٹکٹ کاٹا گیاہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دیشمکھ نے کہاہے کہ ہم نے بی جے پی لیڈران سے سوال کیا تھا کہ کیا وہ گپتیشور پانڈے کی تشہیرکے لیے جائیں گے؟ شاید ٹکٹ اسی سوال کے خوف سے نہیں دیاہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ کس کو ٹکٹ دینا ہے اور کس کو نہیں ، یہ ان کی پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔
بی جے پی نے ہمارے سوال کے ڈرسے گپتیشورکوٹکٹ نہیں دیا،مہاراشٹرکے وزیرداخلہ کاطنز
previous post