بی جے پی ایم پی نے کہا:کسان کے بغیر زندگی،صحت اور سلامتی نہیں

نئی دہلی:کسانوں کے احتجاج کا آج 72 واں دن ہے۔ پنجاب سمیت متعدد ریاستوں کے کسان نئے زرعی قوانین کے خلاف دہلی بارڈر پر احتجاج کر رہے ہیں۔ حزب اختلاف کی جماعتوں کے قائدین کسانوں کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ وہ مرکزی حکومت سے قوانین واپس لینے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔ باغپت سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ نے کسانوں کو ملک کی ترقی کے لیے اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کسان کے بغیر کوئی زندگی نہیں ، نہ صحت اور نہ ہی سلامتی۔ ہمارا کسان اناج پیدا کرتا ہے اور لوگوں کو کھانا کھلاتا ہے ،وہ توانائی پیدا کرتا ہے اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نریندر مودی حکومت میں وزیر بھی رہ چکے ہیں۔