Home قومی خبریں بی جے پی ایم پی ارجن سنگھ کاالزام،میرا قتل کروانا چاہتی ہے ممتا حکومت،گورنر کو لکھا خط

بی جے پی ایم پی ارجن سنگھ کاالزام،میرا قتل کروانا چاہتی ہے ممتا حکومت،گورنر کو لکھا خط

by قندیل

کولکاتا:مغربی بنگال میں اگلے سال اسمبلی کا انتخاب ہونا ہے، ایسے میں ترنمول کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی میں مسلسل الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم پی ارجن سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ ممتا حکومت ان کو قتل کروانے کی سازش رچ رہی ہے۔بی جے پی کے ایم پی ارجن سنگھ نے بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکڑ کو خط لکھا ہے۔انہوں نے الزام لگایا ہے کہ ممتا بنرجی کے حکم پر جوائنٹ سی پی اجے ٹھاکر میرا قتل کرنا چاہتے ہیں، جس سے مجھے اور میرے خاندان کو خطرہ ہے۔ایم پی نے الزام لگایا کہ پولیس افسر میرے دفتر میں اپنی ٹیم کے ساتھ پہنچے اور یہاں سب اتھل پتھل کر دیا۔جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم پی کیلاش وجے ورگیہ نے ممتا حکومت پر بی جے پی کے ایم پی کی جان کا دشمن ہونے کا الزام لگایا۔کیلاش وجے ورگیہ نے اس دوران ایک پولیس افسر کو نشانے پر لیا۔

You may also like

Leave a Comment