Home قومی خبریں راجستھان:بی جے پی کے ایم ایل اے کرن مہیشوری کی کورونا سے موت

راجستھان:بی جے پی کے ایم ایل اے کرن مہیشوری کی کورونا سے موت

by قندیل

جے پور:کورونا سے موت کے اعداد و شمار میں اضافہ ہورہا ہے۔ اب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے کرن مہیشوری کا راجستھان میں انتقال ہوگیا ۔ حال ہی میں وہ کورونا پوزیٹیو پائی گی تھیں ۔ اس کے بعد ان کا علاج ہریانہ کے گروگرام میں واقع میدانتا اسپتال میں کیا جارہا تھا۔ کرن مہیشوری راجستھان کی دوسری ایم ایل اے ہیں، جن کا انتقال کورونا کی وجہ سے ہوا۔ بی جے پی کے ممبر اسمبلی کرن مہیشوری کی موت پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کرن مہیشوری کا اچانک انتقال افسوسناک ہے۔ راجستھان حکومت میں بطور ممبر ایم ایل اے یا کابینہ کے وزیر کی حیثیت سے انہوں نے ریاست کی ترقی اور غریبوں کی ترقی کے لیے بہت کوششیں کیں۔ ان کے اہل خانہ کے ساتھ میری ہمدردی اور تعزیت۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہاکہ بہن کرن جی کی موت بہت افسوسناک ہے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی سماج کی خدمت اور مفادات کے تحفظ کے لئے وقف کردی۔ ان کی موت میرے لئے ذاتی نقصان ہے۔

You may also like

Leave a Comment