بی جے پی لیڈروں نے وباایکٹ کی دھجیاں اڑائیں،نہ ماسک اورنہ دوگزدوری

کوڈرما:ملک میں کورونا وائرس کے بارے میں ہر روز نئے ریکارڈ بن رہے ہیں۔ اس کے باوجود بہت سی جگہوں پر لاپرواہی دیکھی جارہی ہے۔ عام لوگوں کے علاوہ عوامی نمائندے بھی غفلت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ تازہ ترین معاملہ جھارکھنڈکے کوڈرما کاہے۔ جھمری تلیاکے ساہو دھرم شالا میں بی جے پی نے ضلعی صدر نتیش چندرونشی کی سربراہی میں اپنے ضلعی یونٹ کوبڑھانے کے لیے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا۔ اس میں تقریبا 100 کارکنوں نے حصہ لیا۔بی جے پی کی اس میٹنگ میں احتیاطی تدابیر کی دھجیاں اڑائی گئیں۔زیادہ تر کارکنوں کے چہروں پر ماسک بھی نہیں تھے ، اور نہ ہی کسی نے تقریب میں سماجی دوری کی پیروی کی تھی۔ ضلعی صدر نتیش چندرونشی نے چہرے کی بجائے ماسک کو جیب میں رکھا۔ انھو ںنے ماسک ہونے کے باوجود اسے پہننا ضروری نہیں سمجھا اور جیب میں رکھ کر کارکنوں سے مخاطب رہے۔پارٹی کے ڈسٹرکٹ ورکنگ کمیٹی ممبران اور ڈویژنل صدور کے ناموں کا اعلان اس تقریب کے دوران کیاگیا، جوتقریباََ ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔ ناموں کے اعلان کے بعدبی جے پی کے عہدیداروں کو سماجی فاصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسٹیج پرتصویرکھنچواتے بھی دیکھاگیاہے۔