بی جے پی لیڈرکاپھرمتنازعہ بیان،کسانوں کوبرڈفلوپھیلانے کاذمے دارقراردیا

جے پور:بی جے پی لیڈران کبھی کسانوں کوخالصتانی،کبھی پاکستانی کہتے ہیں،جس پروہ ناراض ہیں،دوسری طرف حکومت ان لوگوں سے بات بھی کررہی ہے۔اب راجستھان کے کوٹہ سے بی جے پی کے ایم ایل اے مدن دلاور نے ایک ویڈیوپیغام جاری کیاہے جس میں مظاہرین پرنئے الزام لگائے گئے ہیں۔ بی جے پی کے ایم ایل اے نے کہا ہے کہ یہ لوگ تحریک کے نام پرپکنک منارہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ نام نہاد کسان بریانی کھا کر برڈ فلو پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔تقریباََ دومنٹ کے ویڈیو پیغام میں دلاوریہ کہتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں کہ نام نہاد کسان مشتعل ہیں۔ احتجاج کرنے والے کیاہیں؟ کسانوں کے لیے جو بل لایا گیا ہے اسے منسوخ کرناچاہیے تاکہ کاشتکاروں کو فوائد حاصل نہ ہوں۔نام نہاد کاشتکار ملک کی فکر نہیں کرتے ، ملک کے لوگ بھی پریشان نہیں ہیں ، ان کے لیے کیا تحریک ہے۔وہ پکنک کررہے ہیں ، مرغی کی بریانی کھا رہے ہیں ، کاجوبادام کھا رہے ہیں۔ وہاں بھیس بدل کر آرہے ہیں ،ان میں دہشت گردہوسکتے ہیں۔ کچھ چور ، ڈاکو بھی ہوسکتے ہیں۔ کچھ کسان دشمن بھی ہوسکتے ہیں۔ یہ سارے لوگ ملک کو برباد کرنا چاہتے ہیں۔بی جے پی کے ایم ایل اے یہاں نہیں رکے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ چکن بریانی کھا کر ، میں سمجھتا ہوں کہ یہ برڈ فلوپھیلانے کی سازش ہے۔ مجھے ڈر ہے کہ اگر مرکزی حکومت انھیں دور نہیں کرتی ہے تو وہ ملک میں بڑے پیمانے پرتحریک پیدا کرسکتے ہیں۔ لہٰذا حکومت سے استدعا ہے کہ احتجاج کرنے والے کوہٹایاجائے۔وہ سڑکوں پر بیٹھ کر لوگوں کوپریشان کررہے ہیں۔