Home قومی خبریں بی جے پی کوسنگاپورکی فکر،کجریوال کوبچوں کی فکر،منیش سسودیاکابی جے پی پرطنز

بی جے پی کوسنگاپورکی فکر،کجریوال کوبچوں کی فکر،منیش سسودیاکابی جے پی پرطنز

by قندیل

نئی دہلی: سنگاپور کوویڈ پر پیدا ہونے والی بحث کے درمیان دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو نشانہ بنایاہے۔انہوں نے کہاہے کہ بی جے پی کو ملک کے بچوں کی فکر نہیں ہے ، بلکہ سنگاپور کی ہے۔ بدھ کے روز ڈیجیٹل پریس کانفرنس کرتے ہوئے منیش سسودیا نے کہاہے کہ آج بی جے پی نے بہت ہی ناقص سیاست شروع کردی ہے۔چیف منسٹراروند کجریوال نے دو باتیں کیں ، ایک سنگا پور کی وباکے بارے میں اور دوسرا بچوں کے بارے میں۔ آج بی جے پی کا یہ ردعمل سامنے آیا ہے کہ یہ بات واضح ہے کہ سی ایم کجریوال کو بچوں کی فکر ہے اور بی جے پی کو سنگاپور کی فکر ہے۔ بچوں کی ویکسین نہیں لائیں گے بلکہ سنگاپور کی فکر کریں گے۔ڈپٹی وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ ایک نئی وبا لندن پہنچی جس کے بارے میں سائنس دانوں اور ڈاکٹروں نے متنبہ کیا تھا۔ حکومت ہند نے بروقت اقدامات نہیں کیے اور آج غفلت کی وجہ سے اس کاخمیازہ بھگت رہے ہیں ۔انتباہ یہ سمجھنے کے لیے تھاکہ ہمیں کچھ اقدامات کرنا چاہیے لیکن کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا اور ہزاروں افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ آج ایک بار پھر دنیا بھر کے ڈاکٹر اور سائنس دان انتباہ دے رہے ہیں کہ یہ بچوں کے لیے خطرہ ہے۔ یہاں تک کہ سپریم کورٹ کہہ رہا ہے کہ اگلی لہرمیں بچے خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔ لیکن یہ لوگ اس معاملے کو نہیں سمجھ رہے ہیں۔ مسئلہ سنگاپور کا نہیں ، مسئلہ بچوں کاہے۔

You may also like

Leave a Comment