بی جے پی کی تنقیدکاخیرمقدم،ہمارانعرہ نتیش کمارکے لیے جال بن گیا:چراغ پاسوان

پٹنہ:بہاراسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی مہم زوروں پرہے۔ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) سے علیحدگی کے بعد اسمبلی انتخابات لڑنے والی لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) نتیش کمار اور ان کی پارٹی جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) پر مستقل حملہ آورہے۔ایل جے پی کے صدر چراغ پاسبان نے نتیش کمار کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بہار فرسٹ کی سوچ جے ڈی یوکے لیے ایک جال بن چکی ہے۔چراغ پاسوان نے کہاہے کہ بہار کے وزیراعلیٰ نے پالیسیوں پرعمل درآمد روک دیا ۔انھوں نے نوجوان لیڈروں کومسترد کردیا۔ ایل جے پی کے صدر نے نتیش کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ انہیں ناتجربہ کارکہاجاتا ہے لیکن خودجے پی موومنٹ کے دوران نتیش کمارنے نوجوان کارکن کی حیثیت سے سیاست کاآغازکیا۔ بہارکے لوگوں نے نتیش کو پہلے ہی 15 سال کی مہلت دی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ ہم بھی باخبر ہیں اوربہارکے لیے سوچ سکتے ہیں۔چراغ پاسوان نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ نرم رویہ ظاہر کرتے ہوئے یہ بھی بتایاہے کہ وہ وزیر اعظم مودی کا احترام کیوں کرتے ہیں۔ چراغ پاسوان نے کہاہے کہ جب میرے والد (رام ولاس پاسوان) کو علاج کے لیے آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا ، تب صرف پی ایم مودی نے مجھے فون کیا اور اس کی حمایت کی۔ انہوں نے کہاہے کہ نتیش کمار ایل جے پی اور بی جے پی کے مابین فاصلہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔چراغ نے یہ بھی واضح کیا کہ میں وزیر اعظم مودی اور بی جے پی لیڈران کی طرف سے کی جانے والی تنقید کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ اہم بات یہ ہے کہ ایل جے پی نے اکیلے ہی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔ جے ڈی یو کے خلاف ایل جے پی نے اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ ایل جے پی کے صدر چراغ پاسوان بھی پہلے واضح کر چکے ہیں کہ وہ نتیش کمارکوقائدنہیں مانیں گے۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*