بی جے پی کاانتخابی منشور زہریلے وعدوں کاپلندہ:ششی تھرور

نئی دہلی:کانگریس کے سینئر رہنما ششی تھرور نے جمعرات کے روز کیرالہ اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کے انتخابی منشور کونشانہ بنایا اور کہا کہ یہ دستاویز’لوجہاد پر زہریلے دعوؤں کاپلندہ‘ ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ این ڈی اے نے کیرالہ میں ایک منشور جاری کیا ہے جو ’لوجہاد‘ مخالفین سے چوری کیے جانے والے کھوکھلے وعدوں اور فلاحی منصوبوں پر زہریلے دعوؤں کامجموعہ ہے۔قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے بدھ کے روز کیرالہ اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے کا منشور جاری کیا۔ اس میں،سبریمالاکے قانون اورلوجہاد کے خلاف قانون کے ساتھ ساتھ ،ہرخاندان سے کم از کم ایک رکن کی ملازمت اور ہائی اسکول کے طالب علموں کے لیے مفت لیپ ٹاپ سمیت متعدد وعدے کیے گئے ہیں۔