Home قومی خبریں بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں میں صحافت کا گلا گھونٹا جارہا ہے:راہل گاندھی

بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں میں صحافت کا گلا گھونٹا جارہا ہے:راہل گاندھی

by قندیل

نئی دہلی:کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کے روز دعوی کیا ہے کہ بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں میں صحافی کا قتل اور گلا گھونٹا جارہا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیاکہ بی جے پی رہنماؤں کی بدعنوانی کو بے نقاب کرنے والے آسام کے صحافی پیراگ بھوئیان کومشکوک حالت میں قتل کیا گیا۔ ان کے اہل خانہ سے میری تعزیت ہے۔ کانگریس نے الزام لگایاکہ آسام، مدھیہ پردیش اور اترپردیش بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں میں سچی صحافت کا گلا گھونٹا جارہا ہے اور ڈرامے بازی کرنے والوں کو تحفظ مل رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز آسام میں ایک سڑک حادثے کے بعد صحافی پیراگ بھوئیاں کی موت ہوگئی۔ ریاست کے ضلع تین سکھیا میں بدھ کی رات انہیں ایک گاڑی نے ٹکر ماردی۔ پیراگ کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ صحافی کو اس لئے ہلاک کیا گیا کہ اس نے اپنے علاقے میں بدعنوانی اور غیر قانونی سرگرمیوں کو بے نقاب کیاتھا۔

You may also like

Leave a Comment