Home قومی خبریں بی جے پی کے پروپیگنڈے پر مولانا بدرالدین اجمل کی وضاحت:ویڈیومکمل طورپرفرضی،سیاسی فائدہ اٹھانے کے لیے تشہیرکی گئیں

بی جے پی کے پروپیگنڈے پر مولانا بدرالدین اجمل کی وضاحت:ویڈیومکمل طورپرفرضی،سیاسی فائدہ اٹھانے کے لیے تشہیرکی گئیں

by قندیل

نئی دہلی:آسام اسمبلی انتخابات سے قبل آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ اے آئی یو ڈی ایف کے سربراہ مولانا بدرالدین اجمل کی ایک ویڈیو وائرل کی جارہی ہے۔ انتخابات سے عین قبل یہ ویڈیوشائع کرکے مذہب کے نام پرانتخابی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش ہے۔مولانابدرالدین اجمل کانگریس اتحادمیں شامل ہیں ۔اس لیے ممکنہ طورپراتحادکوبدنام کرنے اورمذہب کے نام پرووٹ مانگنے کی سیاست ہوسکتی ہے۔ اس ویڈیو نے ریاست میں سیاسی پارہ بڑھادیاہے۔اور اب مولانابدرالدین اجمل نے اس ویڈیو کے بارے اس ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے بدرالدین اجمل نے کہاہے کہ اگر آپ اصل ویڈیو دیکھیں توآپ دیکھیں گے کہ جب ہیمنت وشوا شرما نے مجھے مغل کہا تھا۔ اس وقت میں نے کہا تھا کہ مغلوں نے 800 سال ہندوستان پرحکومت کی ، لیکن لوگوں نے ہندوستان کو ایک اسلامی ریاست کے طور پر کبھی نہیں جانا۔ بدرالدین اجمل نے کہا کہ یہ ویڈیو مکمل طور پر جعلی ہے۔ یہ میری تقریر کوکاٹ چھانٹ کر بنایا گیا ہے۔سیاسی فائدہ اٹھانے کے لیے ویڈیوکی تشہیرکی جارہی ہے۔

You may also like

Leave a Comment