بی جے پی کے متعددممبران پارلیمنٹ میں آبادی کنٹرول پرنجی بل پیش کریں گے

نئی دہلی: بی جے پی کے راجیہ سبھا ممبران پارلیمنٹ راکیش سنہا ، ڈاکٹر انیل اگروال وغیرہ آبادی کنٹرول سے متعلق ایک بل پیش کریں گے۔ امکان ہے کہ 6 اگست بروز جمعہ کو ان بلوں پر بحث ہوگی۔ یہ کوششیں بھی کی جارہی ہیں کہ بی جے پی کے کچھ ممبران پارلیمنٹ بھی ایسا ہی نجی ممبر بل لوک سبھا میں پیش کریں۔ بل میں ایک دفعہ ہے کہ دو سے زیادہ بچے پیدا کرنے والے جوڑے کو کوئی اضافی چھوٹ یا فائدہ نہیں دیا جاناچاہیے۔ اس بل میں دو سے زیادہ بچے پیدا کرنے کے لیے حکومت کو سہولیات سے محروم رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔