بی جے پی حکومت والی ایک اور ریاست میں لو جہادپرقانون بنانے کی تیاری

گوہاٹی:آسام حکومت ایک قانون لانے کی تیاری کر رہی ہے جس کے تحت دولہا اور دلہن دونوں کو شادی سے ایک ماہ قبل سرکاری دستاویزات میں اپنے مذہب اور آمدنی کا اعلان کرنا ہوگا۔ ایسے وقت میں جب بی جے پی کے زیر اقتدار متعدد ریاستوں میں لو جہاد پر قابو پانے کے لیے یہ قانون لایا جارہا ہے، آسام حکومت نے کہا ہے کہ اس قانون کا مقصد ہماری بہنوں کو بااختیار بنانا ہے۔برسراقتدار بی جے پی کا یہ اقدام اگلے سال آسام میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل سامنے آیا ہے۔ پارٹی کو ان انتخابات پر مکمل اعتماد ہے۔ وزیر مملکت ہمانتابسوا سرما نے کہا کہ ان کی حکومت کا قانون اتر پردیش اور مدھیہ پردیش کی طرح مکمل طور پر نہیں ہوگا بلکہ کچھ اسی طرح ہوگا۔