بی جے پی حکومت گرانے کی کوشش کررہی ہے:اشوک گہلوت

راجستھان:راجستھان کی کانگریس حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے لئے ممبران اسمبلی کو خریدوفروخت کی کوشش کے الزامات کے درمیان ریاستی وزیر اعلی اشوک گہلوت نے بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے،گہلوت نے ہفتہ کے روز الزام لگایا کہ بی جے پی سیاست کررہی ہے اور میری حکومت کا تختہ پلٹنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وزیر اعلی گہلوت نے کہا کہ ایم ایل اے کو 10 سے 15 کروڑ روپئے تک کی پیش کش کی جارہی ہے ۔