Home قومی خبریں بی جے پی نے بلڈوزر کو غیر قانونی طاقت کی علامت بنادیا،اکھلیش یادوکی اپیل ،بی جے پی کے دفاتراوراداروں کی جانچ کی جائے

بی جے پی نے بلڈوزر کو غیر قانونی طاقت کی علامت بنادیا،اکھلیش یادوکی اپیل ،بی جے پی کے دفاتراوراداروں کی جانچ کی جائے

by قندیل

نئی دہلی :جہانگیرپوری تشدد کے بعد ایس پی صدر اکھلیش یادو نے بدھ کے روز یہاںبلڈوزر چلانے پر بی جے پی حکومت پر حملہ کیا اور الزام لگایاہے کہ بی جے پی اپنے مخالفین کی تعمیرات کو غیر قانونی قرار دے رہی ہے۔ اب عوام بی جے پی کے مکانات، دفاتر، کاروباری اداروں کی تعمیر کی قانونی حیثیت کو جانچنے کے لیے تحریک چلائیں گے اور سچائی کو سب کے سامنے لائیں گے۔ اکھلیش یادو نے جہانگیر پوری میں تجاوزات کے انہدام کے بعد ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہاہے کہ بی جے پی نے بلڈوزر کو اپنی غیر قانونی طاقت دکھانے کی علامت بنا دیا ہے۔ مسلمان اور دیگر اقلیتیں، پسماندہ اور دلت ان کے نشانے پر ہیں۔ اب ہندو بھی ان کے ہسٹیریا کا شکار ہو رہے ہیں۔ بی جے پی دراصل آئین پر ہی بلڈوزر چلا رہی ہے۔ بی جے پی کوبلڈوزر کو اپنا نشان بنانا چاہیے۔

You may also like

Leave a Comment