Home قومی خبریں نیت میں کھوٹ؟بی جے پی نے مہاراشٹر میں لاؤڈ اسپیکر کے تنازعہ پر آل پارٹی میٹنگ میں شرکت نہیں کی

نیت میں کھوٹ؟بی جے پی نے مہاراشٹر میں لاؤڈ اسپیکر کے تنازعہ پر آل پارٹی میٹنگ میں شرکت نہیں کی

by قندیل

ممبئی: مہاراشٹر کے بی جے پی لیڈروں نے آج ریاست میں مذہبی مقامات پر لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر حتمی فیصلہ لینے کے لیے ریاستی حکومت کی طرف سے بلائی گئی آل پارٹی میٹنگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ دراصل لاؤڈ اسپیکر پر بڑھتے ہوئے تنازعہ کے درمیان مہاراشٹر حکومت نے آج ایک میٹنگ بلائی ۔ یہ میٹنگ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی صدارت میں سہیادری گیسٹ ہاؤس میں ئی ۔ بی جے پی نے اس میٹنگ میں شرکت نہیں کی ۔ دیویندر فڑنویس اور مہاراشٹر بی جے پی کے صدر چندرکانت پاٹل میٹنگ میں شرکت کرنے والے تھے۔بی جے پی کے علاوہ مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے نے بھی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا۔ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے نے اس ماہ کے شروع میں مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کی سختی سے وکالت کی تھی۔ ٹھاکرے نے کہا تھا کہ اگر شیوسینا کی زیرقیادت ریاستی حکومت نے 3 مئی سے پہلے مساجد سے لاؤڈ اسپیکر نہیں ہٹائے تو MNS کارکنان مساجد کے سامنے ہنومان چالیسہ بجائیں گے۔

You may also like

Leave a Comment