بی جے پی بجٹ کی تشہیرکے لیے ملک گیر مہم چلائے گی

نئی دہلی:ایک طرف کسانوں کی تحریک چل رہی ہے ، دوسری طرف بی جے پی نے بجٹ کی تشہیرکے لیے ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ کیاہے۔ بی جے پی کے صدرجے پی نڈا نے مرکزی وزراء اوربی جے پی کے سینئر رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک کے تمام ریاستی دارالحکومتوں اور بڑے شہروں میں پریس کانفرنسوں اور عوامی جلسوں کا انعقاد کریں۔ بجٹ پر پروگرام 6-7 فروری اور 13-14 فروری کو چلایا جائے گا۔ 7 فروری کو ، اسمرتی ایرانی گوہاٹی ، جتیندر سنگھ جموں اور تھاورچند گہلوت اندورمیں ایک پریس کانفرنس کریں گے۔اس پروگرام کے تحت ہدایات دی گئی ہیں کہ 13 سے 14 فروری کو تمام ضلعی مراکز میں سماجی دانشوروں اور پیشہ ور تنظیموں کے ساتھ ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جائے اور اس کے بعد ایک پریس کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی ، جس میں ممبران پارلیمنٹ اور دیگر افراد کے نمائندے شرکت کریں گے۔ نیز اگلے پندرہ دن میں ، متعدد سماجی اور کاروباری اداروں ، مستفید تنظیموں کے پیغام کی تشہیرہوگی۔ وزیر اعظم کواس کی کاپی جائے گی۔ تمام پریس مذاکرات اور کانفرنسوں میں متعلقہ ریاست کے لیے کیے جانے والے اعلانات اور اس ریاست سے متعلق مرکزی حکومت کی کامیابیوں پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔