بی جے پی آرٹیکل 370 کے خاتمے کے ایک سال کی تکمیل پرجشن منائے گی

نئی دہلی:آرٹیکل 370 اور35 اے کو ختم کرنے کے ایک سال کی تکمیل کے بعدبی جے پی پورے ملک میں ایک ہفتے کے لیے پروگرام کرے گی۔ بہارالیکشن میں اس سے اسے فائدہ اٹھاناہے۔گرچہ جموں وکشمیرکی صورت حال اب تک ’’پردئہ راز‘‘میں ہے اورعام حالات کی بحالی نہ ہونے کی وجہ سے انتخابی عمل تک رکاہواہے اورصدرراج نافذہے۔بین الاقوامی تنظیموں سمیت متعددممالک نے بھی کشمیرکی صورت حال پرتشویش کااظہارکیاہے۔بی جے پی کے یہ پروگرام 28 جولائی سے 3 اگست تک ہوں گے۔ایک ملک ایک دستور کے نام سے مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ پارٹی کے قومی عہدیدار 5 اگست کو جموں ، سری نگر اورلداخ میں ہونے والے پروگراموں میں حصہ لیں گے۔ قومی ورچوئل ریلی کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ہر ریاست میں مقامی زبان میں ایک ورچوئل ریلی ہوگی ، جس میں گذشتہ ایک سال میں جموں وکشمیر ریاست اور لداخ UT کے لیے مرکزی حکومت کے اقدامات کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔ دانشوروں اور میڈیا سے رابطہ کرکے ان اقدامات کی تشہیر کی جائے گی۔ ہر ریاست کے دارالحکومت میں ایک پریس کانفرنس ہوگی۔ انڈیا انٹیگریٹڈ انڈیا کا ہیش ٹیگ سوشل میڈیاپر چلائے گا۔