Home قومی خبریں بی جے پی 2 فروری کو دہلی میں تشددکی تیاری میں،الیکشن کمیشن نوٹس لے:سنجے سنگھ

بی جے پی 2 فروری کو دہلی میں تشددکی تیاری میں،الیکشن کمیشن نوٹس لے:سنجے سنگھ

by قندیل

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی پرسنگین الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ 2 فروری کو بی جے پی دہلی میں بڑا ہنگامہ کرنے کی تیاری میں ہے جس سے حالات خراب ہوں اور انتخابات ٹل جائیں۔عام آدمی پارٹی ہیڈ کوارٹر میں سنجے سنگھ نے پریس کانفرنس کے دوران کہاہے کہ 2فروری کو بی جے پی دہلی میں بڑاہنگامہ کرنے کی تیاری میں ہے۔ اس کے پہلے الیکشن کمیشن (EC) کو محتاط ہو جاناچاہیے کیونکہ وزیر داخلہ تو خود ہی تشددپھیلانے میں شامل ہیں، تو ان سے تو آپ توقع کر نہیں سکتے، تو اگر الیکشن کمیشن جانبداری کے ساتھ دہلی میں انتخابات کرانا چاہتا ہے تو اس کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔سنجے سنگھ نے دعویٰ کیاہے کہ ان کے پاس اس بات کے ثبوت ہیں اوروہ الیکشن کمیشن میں بھی اس بات کی شکایت کریں گے۔سنجے سنگھ نے کہاہے کہ وہاٹس ایپ پر ایسے بہت ساری ویڈیوز اورمیسجز چلائے جا رہے ہیں اور 2 تاریخ کو شاہین باغ اور جامعہ کے علاقے میں پہنچ کر ایک بڑا ہنگامہ بھارتیہ جنتا پارٹی کراناچاہتی ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی دہلی میں شکست کے خوف سے بوکھلائی ہوئی ہے اور اسی وجہ سے وہ دہلی کا الیکشن ٹالناچاہتی ہے۔

You may also like

1 comment

امتیاز وحید 31 جنوری, 2020 - 23:46

محترم توصیف القاسمی صاحب کی تحریر عصری تناظر میں فکر انگیز ہے۔اور غور و خوض کی دعوت دیتی ہے۔ اس میں ہندو ازم، منو واد اور ان کے اساسی مسلمات کے مطالعے کو بھی شامل کرلیں تاکہ برادران وطن میں داعیانہ نفوذ کی راہیں کلیتا ہموار ہو جاءیں۔
ہم لوگ اس بابت ادبا اور شعراء کی ایک تنظیم چاہتے ہیں جو نفرت کے مقابلے پیار اور محبت کو عام کرسکیں، عوامی شعور کو بیدار کرسکیں، نکڑ ناٹکوں کے انعقاد سے ہندو مسلم یگانگت، رواداری اور اتحاد پیدا کرسکیں، غیر متعصب ہندو بھائیوں کو کثرت سے اپنے سماجی تقاریب میں مدعو کریں۔ آپس کی دوری کو پاٹیں، ان کے دکھ درد اور موت اور خوشی کے مواقع پر ان کے غم میں عملاً شرکت کریں۔ اسلام کے صلہ رحمی کے اصول کو عام کریں، عربا، بے واوں اور یتیموں کے درمیان جاءیں۔ کیا بھنڈارا صرف سکھوں کا لگ سکتا ہے مسلمانوں کا کیوں نہیں لگ سکتس، بلڈ بینک کا نظم مسلمانوں کی طرف سے کیا جاءے۔ وغیرہ

Leave a Comment