Home قومی خبریں بہار:مظفر پور میں مسجد پر بھگوا جھنڈا لہرانے کے جرم میں تین گرفتار

بہار:مظفر پور میں مسجد پر بھگوا جھنڈا لہرانے کے جرم میں تین گرفتار

by قندیل

مظفرپور: بہار پولیس نے مظفر پور ضلع کی ایک مسجد میں مبینہ طور پر بھگوا جھنڈا لہرانے کے الزام میں تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ضلع کے سینئر ایس پی جینت کانت نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو اس کی اطلاع دی ہے۔ اتوار کو رام نومی کے دن پیش آنے والے اس واقعہ کے سلسلے میں ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق رام نومی جلوس کے دوران ایک شخص کو مسجد کی دیوار پر چڑھ کر وہاں بھگوا جھنڈا لہراتے ہوئے دیکھا گیا۔ موٹر سائیکلوں پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو اس کی حوصلہ افزائی کر رہے تھے، ان کے ہاتھوں میں تلواریں اور ہاکی اسٹکس تھے۔ پولیس نے بتایا کہ مظفر پور پولیس نے موقع پر پہنچ کر مسجد سے جھنڈا ہٹا کر حالات کو قابو میں کیا اور اس کے بعد سے حالات پرامن ہیں۔

You may also like

Leave a Comment