Home قومی خبریں بہار:مودی کے نئے ترقیاتی منصوبوں کی ’زنبیل‘ تیار،الیکشن سے قبل 16000 کروڑ تک کی اسکیموں کا اعلان ممکن

بہار:مودی کے نئے ترقیاتی منصوبوں کی ’زنبیل‘ تیار،الیکشن سے قبل 16000 کروڑ تک کی اسکیموں کا اعلان ممکن

by قندیل

نئی دہلی:بہارمیں اس سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ تمام سیاسی جماعتیں اقتدار سنبھالنے کے لیے پوری طاقت صرف کررہی ہیں۔2015میں سوالاکھ کروڑکاوعدہ کیاگیاتھا،اپوزیشن اس پرمسلسل سوال کررہاہے،لیکن سرکارجواب نہیں دے رہی ہے۔اس کے علاوہ بہارکوخصوصی ریاست کادرجہ دلانے کی مہم نتیش کمارنے چلارکھی تھی،پانچ برس میں اس پرکیاکام ہوا،جدیواوربی جے پی اس پرجواب نہیں دے رہی ہیں۔طلبہ کوجے پورسے لاناہویالوگوں کی نقل مکانی،مزدوروں کی گھرواپسی ،سب سے زیادہ مخالفت نتیش سرکارنے کی تھی۔ذرائع سے بتایاگیاہے کہ الیکشن کودیکھتے ہوئے وزیر اعظم نریندرمودی بہار کو 16000 کروڑروپیے کے منصوبے دیں گے۔گرچہ وہاں پل افتتاح کے بعدبہہ جاتے ہوں۔ اگلے10 دن میں وزیراعظم بہارکے لیے مختلف منصوبوں کا آغاز کریں گے۔ یہ انفراسٹرکچر کی ترقی اور بہار کے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ہوں گے۔ یہ منصوبے ایل پی جی پائپ لائن ، ایل پی جی بوتلنگ پلانٹ ، نمامی گنگے کے تحت سیوریج ٹریٹمنٹ پلان ، واٹر سپلائی سکیموں ، ندی کنارے کی ترقی ، نئی ریلوے لائنز ، ریلوے پل ، بجلی ، شاہراہ اور پل کی تعمیرسے متعلق ہیں۔ وہ اگلے10 دن میں بہارکے لوگوں سے کئی مختلف پروگراموں میں تبادلۂ خیال کریں گے۔ ان منصوبوں کی لاگت 16000 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ اس طرح کوویڈ بحران کے دوران حکومتی اخراجات میں اضافہ کرکے شرح نموکوتیزکرنے کی کوشش کی جائے گی۔بہارکے نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی نے کہاہے کہ 13 ستمبر کووزیراعظم مودی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ریاست سے منسلک وزارت پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی 901 کروڑ روپے کی تین اسکیموں کاافتتاح کریں گے۔

You may also like

Leave a Comment