Home قومی خبریں بہار میں سیاسی ڈرامہ عروج پر:بی ایس پی کے اکلوتے ممبراسمبلی جدیو میں شامل

بہار میں سیاسی ڈرامہ عروج پر:بی ایس پی کے اکلوتے ممبراسمبلی جدیو میں شامل

by قندیل

پٹنہ:بہار میں مایاوتی کی بہوجن سماج پارٹی کے واحد ایم ایل اے جمعہ کی شام جنتا دل یونائیٹڈ میں شامل ہوگئے۔ ضلع کیمور کے چین پور اسمبلی حلقہ سے جیت درج کر نے والے محمد زماں خان نے کہا کہ میں حکومت میں شامل ہوکر عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرسکتا ہوں۔بی ایس پی کے ایم ایل اے محمد زماں خان نے آج (جمعہ) شام کو وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے مل کر جدیو میں شمولیت اختیار کی، ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں حکومت میں شامل ہوسکتا ہوں اور انتخابات کے دوران عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرسکتا ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ حکمران جماعت میں ہیں ،تو آپ اپنا وعدہ پورا کرسکتے ہیں۔ عوام میں حکمران جماعت میں شامل ہونے سے کوئی غلط پیغام نہیں جائے گا ۔اس بات کی بھی قیاس آرائی ہے کہ جے ڈی یو میں شمولیت کے بعد زماں خان کو کابینہ میں جگہ مل سکتی ہے۔ بہار میں کسی بھی دن کابینہ میں توسیع کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔ دونوں جماعتوں(بی جے پی اور جدیو) میں بات چیت جاری ہے۔ 2020 کے آخر میں ہونے والے بہار اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے تجربہ کار اور وزیر برج کشور بند کو شکست دے کر زماں خان نے سب کو محو حیرت کردیا تھا اور اب جدیو میں شامل ہوکر لوگوں کو حیرت زدہ کردیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment