بہارمیں صدرراج لگایاجائے،نظم ونسق پرلوجپانے امت شاہ کوخط لکھا

پٹنہ:بہار اسمبلی انتخابات میں ایل جے پی کو بری طرح شکست ہوئی ، ایک نشست کو چھوڑ کر ، ایل جے پی کہیں بھی کامیابی حاصل نہیں کرسکی لیکن ایل جے پی حکومت کے خلاف مسلسل ہنگامہ کر رہی ہے۔ بہار میں بڑھتے ہوئے جرائم کے بعد ایل جے پی حکومت کے خلاف آواز اٹھارہی ہے۔ بہارکے محکمہ داخلہ کے سی ایم نتیش کمارکے پاس رہنے پر ایل جے پی وزیراعلیٰ نتیش کمار کو بڑھتے جرائم کا ذمہ دار ٹھہرارہی ہے۔ لوک جن شکتی پارٹی کے لیڈرکرشنا سنگھ نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے کہا ہے کہ وہ بہار میں بڑھتے ہوئے جرائم کے لیے صدر راج لگائیں ، مرکزی وزیر داخلہ کواسپیڈپوسٹ کیاگیاہے۔ایل جے پی مرکز میں بی جے پی کے ساتھ این ڈی اے کاایک حصہ ہے۔ بہارمیں بی جے پی حکومت کے ساتھ ہے ، یعنی بی جے پی نتیش کمارکی قیادت میں کام کررہی ہے۔ ایل جے پی کے ترجمان راجیش بھٹ کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی این ڈی اے میں ہے اوربہار میں نتیش کمار کی مخالفت جاری رکھے گی۔نتیش کمار پر الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہاہے کہ جنگل راج پارٹ ٹو کی حکومت یہاں چل رہی ہے ۔ حالانکہ راجیش بھٹ بی جے پی پر کچھ نہیں بولتے ہیں۔ اسی کے ساتھ بی جے پی کے ترجمان افضل شمسی براہ راست ایل جے پی سے کچھ نہیں کہتے ہیں ، لیکن ان کا کہنا ہے کہ جمہوریت میں ہر ایک کو اپنی بات خود بولنے کا حق حاصل ہے۔