پٹنہ:21 دن کے لاک ڈاؤن کاجمعہ کوتیسرادن ہے۔دارالحکومت پٹنہ سمیت پورے بہارمیں لاک ڈاؤن کا اثردیکھاجا رہاہے۔کچھ لوگ صبح سبزیوں اور دودھ کی طرح ضروری سامان خریدنے گھر سے نکلے اورجلدہی لوٹ گئے۔سب سے زیادہ اثر محنت کش طبقے پرپڑاہے۔ ہزاروں کی تعداد میں یہ مزدور ملک کے دوسرے حصوں سے بہارمیں اپنے گاؤں واپس آ رہے ہیں۔ نوادہ میں پولیس نے تارکین وطن محنت کشوں کے بڑے گروپ کو پکڑا۔ 5 ٹرک میں سوارتقریباََ 600 مزدورکولکاتہ سے اپنے آبائی ضلع چھپراواپس آ رہے تھے۔یہ مزدور کولکاتا کے ایک مل میں کام کرتے تھے۔ لاک ڈاؤن کے چلتے دورحاصل ہوگئی تھی۔ پولیس نے پانچوں ٹرک کو قبضہ کر لیا اور مزدوروں کوطبی معائنے کے لیے صدر اسپتال لے گئی۔ادھر، ریاست میں دوکیسز مثبت پائے گئے ہیں۔ان میں سے ایک سیوان کارہنے والاہے، جوحال ہی میں دبئی سے واپس آئے تھے۔دوسرانالندہ کا ہے وہ بھی بیرون ملک سے آیاتھا۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں تعداد9 ہوگئی ہے۔
بہارمیں مزید دوکیس:600 مزدور 5 ٹرک میں کولکاتہ سے نوادہ پہنچے
previous post