بہار میں کرن جوہر اور سلمان خان کی فلمیں ریلیز نہیں ہونے دیں گے:پپویادو

پٹنہ:پپو یادو نے کہا کہ حکومت کو سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی آٹھ دن کے اندر سی بی آئی انکوائری کرنے کا فیصلہ کرنا چاہئے۔ اگر ایسا نہیں ہوا تو ہم عدالت جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سوشانت کا قتل ہوا ہے اور اس کے پیچھے جوہر، بھٹ، چوپڑا اور سلمان خان ہیں۔ وزیر اعلی سے اپیل ہے کہ انکوائری جلد سے جلد کی جانی چاہئے۔ پپو یاد کی پارٹی بہار میں ان کمپنیوں کے ذریعہ ریلیز ہونے والی فلموں کی مخالفت اور بائیکاٹ کرے گی۔دارالحکومت میں پانی جمع ہونے پر پپو یادو نے کہاکہ 17 پمپ ہاؤس بنانے کے لئے ٹینڈر لیا گیا تھا،مگر ابھی تک نہیں بنا۔ آبی جمائو سے نمٹنے کے لئے لاکھوں روپے جاری کئے گئے، لیکن پہلی بارش میں ساری قلعی کھل کر سامنے آگئی۔