حالات پرجلد کنٹرول کیاجائے اور قصور واروں کوسخت سزادی جائے:مولاناشبلی القاسمی
پٹنہ:مظفرپور،سیتامڑھی جموٸی چمپارن اوردیگرمقامات پرحالیہ دنوں میں چندشرپسندعناصرکی جانب سےحالات خراب کرنےکی کوشش کی گٸی،ان واقعات پرامارت شرعیہ بہاراڈیسہ جھارکھنڈ نے اپنے سخت تشویش کااظہار کیاہے۔ مفکراسلام حضرت امیرشریعت مولانا سیدمحمدولی رحمانی دامت برکاتہم کی ھدایت پر امارت شرعیہ کے قاٸم مقام ناظم مولانامحمدشبلی القاسمی صاحب مستقل مقامی انتظامیہ سمیت حکومت کےاعلٰی افسران سےرابطہ میں ہیں خاص طورپر مصراولیا اوراس کےارد گرد کے حالیہ واقعات کےتعلق سے قاٸم مقام ناظم صاحب نےکٸی مرتبہ حکومت کےاعلیٰ افسران سےکل بھی گفتگوکی اورآج بھی بذریعہ فون حالات کوبہتربنانے اورمجرموں کوسخت سزادینےکامطالبہ کرتےہوٸےکہاکہ مجھےبتایاجاٸےکہ یہ جلوس جس کےنام پرگھروں کولوٹا گیااوربچےبوڑھےاورعورتوں کی بےرحمی سے پٹاٸی کی گٸی کٸی مکانات اورمذہبی مقامات کونقصان پہونچایاگیالاک ڈاٶن میں اس جلوس کی اجازت کس نے دی اس کی سیدھی ذمہ داری مقامی انتظامیہ پرجاتی ہے لہذامقامی پولس افسران پر سخت کارواٸی کرتےہوٸےاُنہیں جلدمعطل کیا جاٸے اورجلوس نکالنےوالوں پرمقدمہ قاٸم کیاجاٸےاورجن بےقصوروں کی گرفتاری ہوٸی ہے انہیں جلدرہاکیاجاٸے قاٸم مقام ناظم مولاناشبلی القاسمی صاحب نےبہار کے ڈاٸرکٹرجنرل آف پولس جناب گپتیشورپانڈے جی کےسامنےبھی اپنی باتیں رکھیں اوراُن سےکہاکہ حالات جس تیزی سےخراب ہورہےہیں اس میں پولس کونہایت ہی مستعدی اورایمان داری سےکام کرنےکی ضرورت ہےمقامی انتظامیہ کی طرف سےکوتاہی ہوٸی ہےمولانانےان سےمطالبہ کیاکہ فوری طریقے سےان اضلاع سمیت بہارکےتمام تھانہ انچارج کوکہاجاٸےکہآج ہی امن کمیٹی کی میٹنگ تمام مقامات پر بلاٸیں جسمیں سماج کے تمام طبقات سےتعلق رکھنے والے سمجھدارقسم کےافرادشریک ہوں اور ان لوگوں کےساتھ ملکرامن بحال کرنےکی مکمل کوشش کی جاٸےاورآپ خودان معاملات کودیکھیں اورواقعات کی تحقیق کرکےفسادپھیلانےوالوں پرکارواٸی کریں مجھےامیدہیکہ آپ مظلوموں کوضرورانصاف دیں گے۔ ناظم صاحب کی ان باتوں کوسنجیدگی کےساتھ سنا اوریقین دلایاکہ پیس کمیٹی کی میٹنگ بہارکےتمام تھانوں میں آج ہی کرانے کی کوشش کرتے ہیں ،اور15اگست کےبعدہم خودسیتامڑھی جاکرحالات کاجاٸزہ لیں گےواقعہ کی تحقیق کریں گے اورہرممکن کوشش کرکے امن بحال کرنےکی آخری دم تک کوشش کریں گےاورحالات کو ہرگزبگڑنے نہیں دیں گے اور قصوار وں کاپتالگاکرانہیں سخت سزادی جاٸےگی ۔ اسی کےساتھ انہوں نےریاست بہارکےتمام لوگوں سےامن کوبحال رکھنے کی گذارش کی اورکہاکہ لوگ افواہوں پردھیان ہرگزنہ دیں اورمل جلکربہارکوامن اورترقی کی راہ پرلانےمیں مددکریں،قاٸم مقام ناظم صاحب نےبھی بہار کےسبھی باشندوں سے صبر وتحمل سےکام لینے اورامن بھاٸی چارہ بناٸےرکھنے کی اپیل کی ہے۔