Home قومی خبریں بہار میں الیکشن کمیشن کہاں ہے؟کورونارہنمااصول کی دھجیاں اڑانے کاسلسلہ جاری

بہار میں الیکشن کمیشن کہاں ہے؟کورونارہنمااصول کی دھجیاں اڑانے کاسلسلہ جاری

by قندیل

پٹنہ:بہارمیں کورونا کے دوران انتخابات ہو رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے الیکشن کے حوالے سے گائیڈ لائن جاری کی ہے جس کی پابندی لازمی کردی گئی ہے۔لیکن آپ خود انتخابی مہم میں مصروف سیاستدانوں کے سوشل میڈیا پیج پر شیئر کی جانے والی تصاویرکودیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح سماجی فاصلوں اورماسک کی لازمیت کی دھجیاں اڑرہی ہیں،خودحکمراں جماعت کے لیڈروں کی ریلیوں میں بھیڑغیرمحتاط ہے جس سے کوروناکاخطرہ بڑھ گیاہے۔ایسے میں سوال یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کہاں ہے؟اس کی ذمے داری کیاتھی؟اتوار کے روز وزیر صحت ہرش وردھن نے کہا کہ کیرالا میں اونم کے دوران غفلت برتنے کی وجہ سے ، ریاست میں کورونا انفیکشن کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ تاہم بہار میں ان کی انتخابی مہم کے دوران ان کی پارٹی کے لوگ رہنما اصولوں پر کوڑے مار رہے ہیں۔نڈاکی انتخابی ریلی میں دوہزارکی بھیڑہوتی ہے،ماسک توہے ہی نہیں،نتیش کمارکی ریلیوں کاوہی حال ہے۔خود کو وزیراعلیٰ امیدوار قرار دینے والے آر جے ڈی کے تیجسوی یادو ، جاپ کے پپو یادو اور پلورلزکی پشپم پریابھی زیادہ پیچھے نہیں ہیں۔ اسی طرح کی تصاویر آٹھ بڑے لیڈران کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سامنے آئی ہیں جن میں نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی ، سابق ڈپٹی سی ایم تیجسوی یادو ، رکن پارلیمنٹ راجیو پرتاپ روڑی ، سابق ممبر پارلیمنٹ پپو یادو اور شرییاسی سنگھ شامل ہیں۔

You may also like

Leave a Comment