Home قومی خبریں بہار میں چوک اور سڑک کا نام بدل کر سوشانت سنگھ راجپوت کے نام پر رکھا گیا

بہار میں چوک اور سڑک کا نام بدل کر سوشانت سنگھ راجپوت کے نام پر رکھا گیا

by قندیل

بہار میں چوک اور سڑک کا نام بدل کر سوشانت سنگھ راجپوت کے نام پر رکھا گیا
نئی دہلی:سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر شائقین اپنے پسندیدہ فنکار کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔ کوئی ویڈیو شیئر کررہا ہے، کوئی اپنی تصویر شیئر کرکے یاد کر رہا ہے۔ سوشانت سنگھ راجپوت پورنیا (بہار) کے رہنے والے تھے۔ اب یہاں کی میئر سوویتا سنگھ نے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے سوشانت سنگھ راجپوت کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا ہے۔ یہاں ان کے نام پر سڑک اور چوک کا نام رکھا گیا ہے۔ یہاں کی فورڈ کمپنی چوک کا نام بدل کر سوشانت سنگھ راجپوت چوک رکھ دیا گیا ہے۔ سوشانت سنگھ راجپوت کے اعزاز میں مدھوبنی چوک سے ماتا چوک جانے والی سڑک کا نام بھی سوشانت سنگھ راجپوت کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر سی بی آئی جانچ کے لئے مہم چلائی جارہی ہے۔ شائقین مستقل یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ ان کے معاملے کی تفتیش سی بی آئی سے کروائی جائے۔

You may also like

Leave a Comment