بہار میں آزادانہ، منصفانہ اور محفوظ انتخابات کا انعقاد ہماری ترجیح:الیکشن کمیشن

نئی دہلی:الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آج آئندہ بہار قانون ساز اسمبلی انتخابات کے ساتھ ساتھ ریاستوں میں ضمنی انتخابات کے لیے بھی مبصرین کی تعیناتی کے لیے ایک بریفنگ میٹنگ کا انعقاد کیا، جس کے شیڈول کا اعلان 25 ستمبر 2020 کو اور اس کے بعد کیا گیا تھا۔ اس میٹنگ میں منفرد طور پر ورچوئل اور فزیکل اجتماع دونوں کا امتزاج تھا جس میں 700 سے زیادہ جنرل، پولیس اور اخراجات مبصرین نے ملک بھر میں 119 مقامات سے طور پر شرکت کی اور دہلی میں تعینات 40 کے قریب مبصرین نے ذاتی طور پر شرکت کی۔ مبصرین سے بات کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر شری سنیل اروڑہ نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ذریعہ پوری دنیا میں انتخابات کے نظام الاوقات پر کووڈ 19 کے اثرات اور بہار میں انتخابات کرانے کا فیصلہ کرنے سے پہلے کیے گئے تفصیلی غور و فکر اور جائزوں کے بارے میں عالمی تناظر پیش کیا۔ انہوں نے ضرورت سے زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت پر زور دیا۔اس لیے کہ اس الیکشن پرعالمی برادری کی گہرائی سے نظر ہو گی کیونکہ وبائی مرض کے درمیان ہونے والا یہ دنیا کا سب سے بڑا الیکشن ہے۔ انہوں نے آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور کووڈ سے حفاظت کے ساتھ انتخابات کروانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی اس کے بنیادی اسٹیک ہولڈر یعنی ووٹرز پر ہے۔ الیکشن کے دن پولنگ اسٹیشن آنے کے لیے رائے دہندگان میں اعتماد پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کرنی ہوگی تاکہ وہ اپنا ووٹ محفوظ اور آزادانہ طور پر ڈال سکیں۔ انہوں نے مبصرین سے اپیل کہ وہ مقامی انتخابی مشینری کے لئے دوست، فلاسفر اور رہنما کا رول سنبھالیں، ان کی رہنمائی کریں اور ان کی مدد کریں اور ان کے مسائل حل کرنے میں مدد کریں۔