بہارکوکھوکھلی حکومت نہیں چاہیے:لالویادو

نئی دہلی:بہارکے سابق وزیراعلیٰ اورراشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو نے تارکین وطن کے معاملے پر ریاست کے وزیراعلیٰ نتیش کماراوران کی حکومت پر زور دار نشانہ لگایاہے۔ لالو یادو نے ہفتے کے روز ٹویٹرپرلکھاہے کہ بہارکوبہاریوں کے مفادات کے لیے لڑنے کے لیے حکومت کی ضرورت ہے۔ یہ کھوکھلی ،دھوکے بازحکومت نہیں ہونی چاہیے ۔لالویادو نے وزیراعلیٰ اور نائب وزیراعلیٰ پرمزید حملہ کیا اور نتیش اور ان کے دوست سشیل کمارمودی سے کہا ہے کہ وہ اپنے 15 سال کے اقتدار کے دوران بہارمیں دوسرے گھر سے کیوں بھاگ گئے؟یہ حکومت بہارکاگلاگھونٹ رہی ہے۔ا ن کااشارہ بہارکی بدترطبی صورت حال پرتھا۔