بہار:کئی شہروں میں رہا بھارت بند کا اثر،گری راج نے کہا – غنڈہ گردی کر رہی ہے آر جے ڈی

پٹنہ:بہت ساری سیاسی جماعتوں نے کسانوں کے بلائے جانے والے بھارت بند کی حمایت کی۔ بہار میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) اور کانگریس کے کارکن سڑکوں پررہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور وزیر گری راج سنگھ نے اپوزیشن کے اس احتجا ج کے خلاف حملہ کیا ہے۔مرکزی وزیر گریراج سنگھ نے کہا کہ کسانوں کے کندھے پر بندوق رکھ کر اپوزیشن گولی چلانے کی کوشش کر رہا ہے، یہ سب مودی کی مخالفت میں ہو رہا ہے۔ کینیڈا اور برطانیہ میں جو کچھ ہوا اس پر حزب اختلاف کیوں خاموش ہے؟ مرکزی وزیر نے کہا کہ کسانوں نے 11 بجے سے شام 3 بجے تک چکا جام کے بارے میں بات کی تھی، لیکن بہار میں کانگریس-آر جے ڈی کارکن صبح سے ہی غنڈہ گردی پر تھے۔واضح رہے کہ بھارت بند کا اثر بہار کے مختلف علاقوں میں دیکھا گیا ۔ صبح سے ہی آر جے ڈی کارکنوں نے پٹنہ میں مورچہ سنبھالا ۔ پٹنہ کے مختلف علاقوں میں ٹائر جلائے گئے اور زرعی قانون کی مخالفت میں حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔