Home قومی خبریں بہار کابینہ میں توسیع:بی جے پی کے 9 اور جے ڈی یو سے 9 وزرا ء نے اٹھایا حلف،شاہنواز حسین اور سشانت سنگھ کے بھائی بھی شامل

بہار کابینہ میں توسیع:بی جے پی کے 9 اور جے ڈی یو سے 9 وزرا ء نے اٹھایا حلف،شاہنواز حسین اور سشانت سنگھ کے بھائی بھی شامل

by قندیل

پٹنہ:منگل کو بہار میں نتیش حکومت کی دوسری کابینہ میں توسیع کردی گئی۔ اس میں 17 نئے وزرا ہیں۔ بی جے پی سے 9 اور جے ڈی یو سے 8 وزیرمنتخب کیے گئے ہیں۔ بی جے پی کے 6 ایم ایل اے اور 2 قانون ساز کونسلر ہیں۔ بی جے پی کے جنک رام نے بھی بطور وزیر حلف لیا ہے ، وہ کسی بھی ایوان کے ممبر نہیں ہیں۔ جے ڈی یو کوٹہ میں 7 ایم ایل اے اور ایک رکن قانون ساز کو وزیر بنایا گیا ہے ۔ حلف برداری کی تقریب منگل کی سہ پہر ساڑھے بارہ بجے راج بھون میں منعقد ہوئی۔ اس دوران وزیراعلیٰ نتیش کمار ، راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ سشیل کمار مودی اور اسمبلی کے اسپیکر وجے سنہا موجود تھے۔نتیش کی کابینہ میں حلف اٹھانے کے بعد نئے وزرا کا محکمہ بھی تقسیم ہوگیا ہے۔ قانون ساز کونسلر شاہنواز حسین کو محکمہ صنعت دیا گیا ہے۔ شرون کمار دیہی ترقی کے محکمہ کی نگرانی کریں گے ، جبکہ مدن ساہنی محکمہ سوشل ویلفیئر کا چارج سنبھالیں گے۔ سنجے کمار جھا کو محکمہ آبی وسائل کے علاوہ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔ خیا ل رہے کہ شاہنواز حسین بی جے پی کا بڑا مسلمان چہرہ سیمانچل سے تعلق رکھتے ہیں،ایم ایل سی حالیہ دنوں بنائے گئے ہیں ۔نیتن نوین کائستھ سماج سے آتے ہیں۔ پٹنہ کی وی وی آئی پی سیٹ بانکی پور سے مسلسل چوتھی بار ایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں ۔ نارائن پرساد انتہائی پسماندہ طبقے سے تعلق رکھتے ہ ہیں۔ مغربی چمپارن کے نوتن سے یم ایل اے منتخب ہوئے ہیں ۔ سبھاش سنگھ راجپوت ہیں ، انہوں نے گوپال گنج سیٹ سے ایم ایل اے سادھو یادو (لالو یادو کے بہنوئی) کو شکست دی ہے۔ نیرج سنگھ ببلو سابق اداکار سوشانت سنگھ کے کزن ہیں۔چھتر پور سے مسلسل چوتھی بار ایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں ۔ پرمود کمار پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے مسلسل 5 ویں بار موتیہاری سے ایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں۔ سمراٹ چودھری کشواہا سماج سے آتے ہیں، فی الحال ایم ایل سی منتخب ہوئے ہیں۔ ماضی میں وہ وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ آلوک رنجن جھا برہمن ہیں ، سہرسہ سے لولی آنند کو شکست دے کر ایوان میں پہنچے ہیں ، جب کہ جنک رام ،ابھی تک کسی بھی ایوان کے ممبر نہیں ہیں متوقع طور پر ایم ایل سی بنائے جائیں گے، گوپال گنج سے ممبر پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔لیسی سنگھ راجپوت ہیں ، دھم داہا سے ایم ایل اے ہیں، سومیت سنگھ راجپوت ہیں ، اور چکائی سے آزاد ایم ایل اے ہیں، جدیو کی حمایت کی تھی۔ سنجے جھا برہمن ہیں اور سی ایم نتیش کے قریبی ہیں، اورایم ایل سی ہیں۔شرون کمار سی ایم نتیش کے آبائی ضلع ، نالندا سے مسلسل ساتویں بار ایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں۔ مدن ساہنی دربھنگہ کے بہادر پور سے ایم ایل اے ہیں۔جینت راج، جدیوکا نوجوان کشواہا چہرہ ، امر پور کے ایم ایل اے ہیں۔ زمان خان،چین پور سے بی ایس پی کے ٹکٹ پر انتخاب جیتے تھے، جدیو کی حمایت کی تھی۔ سنیل کماردلت چہرہ ہیں سابق ڈی جی پی ہیں، بھورے سے انتخابات جیتے ہیں۔پہلے بی جے پی رہنما شاہنواز حسین نے اردوزبان میں حلف لیا، جب کہ پانچویں نمبر پر سنجے کمار جھا اور 15 نمبر پر الوک رنجن نے میتھلی زبان میں حلف لیا۔ بی جے پی کے ایم ایل اے نارائن پرساد نے 3 بار حلف لیا۔ یہ پہلا موقع تھا جب گورنر کے لفظ’ میں‘ بولنے سے پہلے حلف لینا شروع کردیا تھا، جب کہ دوسری بار اس نے حلف اٹھانے میں وہ اپنا نام لینا بھول گئے، تیسری بار درست طریقہ سے حلف لیا۔ بہار کے موجودہ کابینہ میں وزیر اعلی سے متعلق وزراء سمیت 31 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل بی جے پی کے پاس 7 ، جے ڈی یو کے 4 ، ہم کے ایک اور وی آئی پی وزیر تھے۔ بہار حکومت کے پاس کل 44 محکمے ہیں۔ وزراء کے لیے صرف 36 عہدوں کی منظوری دی گئی ہے ، کیونکہ اسمبلی کی کل نشستوں میں سے صرف 15 فیصد ممبر کو وزیر بنایا جاسکتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment