بہار کابینہ کی مہر:انٹر پاس غیر شادی شدہ لڑکیوں کو5 ہزار اورگریجویشن پر 50 ہزار ملیں گے

پٹنہ: منگل کووزیراعلیٰ نتیش کمارکی سربراہی میں کابینہ کی میٹنگ میں کل 18 ایجنڈوں کی منظوری دی گئی ہے۔اس کے تحت 33666طالبات کوترغیبی رقم فراہم کرنے کے لیے بہار کے فنڈ سے 34 کروڑ روپیے کی منظوری دی گئی۔اسی کے ساتھ یہ بھی فیصلہ کیا گیاہے کہ اعلیٰ تعلیم کے لیے غیر شادی شدہ لڑکیوں کو گریجویشن یا مساوی امتحان پاس کرنے پر پچاس ہزار روپے کی مالی مددفراہم کی جائے گی ۔انٹرمیڈیٹ پاس کرنے کے بعدسال 2021-22. میںمختلف محکموں میں کنٹریکٹ ورکرز کی خدمات کے سلسلے میں تشکیل دی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی کی سفارشات (پارٹ ٹو) کو بھی منظوری دی گئی۔