Home قومی خبریں بہار کے سابق ڈی جی پی گپتیشور پانڈے جے ڈی یو میں شامل

بہار کے سابق ڈی جی پی گپتیشور پانڈے جے ڈی یو میں شامل

by قندیل

پٹنہ:بہاراسمبلی انتخابات 2020 سے پہلے بہار کے سابق ڈی جی پی گپتیشور پانڈے نے اپنی سیاسی اننگ کا آغاز کردیا ہے اوروہ باضابطہ طورپرجدیومیں شامل ہوگئے ہیں۔سوشانت کیس کوہائی لائیٹ کرنے اورپھراس پرسیاست گرمانے کے بعدہی ان کے جدیوکے لیے کام کرنے کی قیاس آرائیاں ہورہی تھیں۔وہ جدیوکے معاون مانے جاتے رہے ہیں۔ بہارکے سابق ڈی جی پی گپتیشور پانڈے بہار انتخابات سے قبل جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) میں شامل ہوگئے ہیں۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمارکی موجودگی میں ، گپتیشور پانڈے نے جے ڈی یو کی رکنیت حاصل کی ہے۔کل انھوں نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی تھی۔استعفے کے فوراََبعدبی جے پی نے این ڈی اے میں خیرمقد م کرناشروع کردیاتھااورآج بھی گری راج سنگھ نے ان کی تعریف کی ہے۔

You may also like

Leave a Comment