بہار انتخابات:بی جے پی صدر جے پی نڈا اور سی ایم نتیش کمار کے درمیان ملاقات،سیٹ شیئرنگ پر بات

پٹنہ:بہار میں اس سال اسمبلی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ تمام سیاسی جماعتیں انتخابی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ادھر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی نڈا دو روزہ دورے پر بہار پہنچ گئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ وہ بہار انتخابات کی تیاریوں اور سیٹ شیئرنگ کے ساتھ پٹنہ پہنچ گئے ہیں۔ نڈا نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کی ۔بی جے پی کے چیف جے پی نڈا اور سی ایم نتیش کمار کے درمیان ملاقات کے دوران بی جے پی کے بہار کے الیکشن انچارج مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس، جنرل سکریٹری بھوپندر یادو اور بہار کے نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی بھی موجود تھے۔ موصولہ معلومات کے مطابق جے پی نڈا پٹنہ میں بی جے پی کے دفتر میں آتم نربھربہار مہم چلائیں گے۔ بی جے پی صدر دربھنگہ اور مظفر پور بھی جائیں گے۔واضح رہے کہ بی جے پی اور جے ڈی یو کے درمیان پہلے سیٹوںکی تعداد پر اتفاق ہونا ہے اور اس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ کون سی پارٹی کس سیٹ سے الیکشن لڑے گی۔ یہ بات بھی واضح ہے کہ کوئی بھی اعلان وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کی حتمی رائے کے بعد ہی ممکن ہوگا۔